مجاھد ہسپتال میں ماہانہ فری سائیکاٹری کیمپ
**مجاھد ہسپتال** کی جانب سے ہر ماہ **فری سائیکاٹری کیمپ** کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں فیصل آباد کی معروف ماہرِ نفسیات **ڈاکٹر نازیہ تنویر** مریضوں کا مفت معائنہ کرتی ہیں۔
اس ماہ منعقد ہونے والے فری سائیکاٹری کیمپ میں **82 مریضوں کا مفت معائنہ** کیا گیا جبکہ انہیں **مفت ادویات** بھی فراہم کی گئیں۔ یہ کیمپ فیصل آباد میں اپنی نوعیت کا منفرد کیمپ ہے۔
**مجاھد ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شفیقت جاوید** نے فری کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
مخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس فلاحی اقدام کی بھرپور معاونت کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض اس **فری سائیکاٹری کیمپ** سے مستفید ہو سکیں۔








