
پیغام صدر مجاہد ویلفیئر کونسل
میں مجاہد ویلفیئر کونسل کی جانب سے آپ سے مخاطب ہوں۔ مجاہد ہسپتال کے انتظام، خدمتِ خلق اور علاج معالجہ کے جذبے کے ساتھ یہ اعادہ کرتا ہوں کہ ہم اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری کرتے ہوئے اپنے دکھی انسانیت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
خصوصاً مریضوں کے لیے حرمِ طیبہ کا تصور رکھتے ہوئے، ضلع فیصل آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں مستحق اور غریب افراد کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ان کا علاج مفت مہیا کیا جا رہا ہے۔
ہمارے ہاں مختلف میڈیکل کیمپس (ذیابیطس کیمپ، فری آئی کیمپ، جنرل فری میڈیکل کیمپ، تھیلیسیمیا کیمپ، خواتین اور بچوں کا کیمپ، ہیپاٹائٹس کیمپ، فری میڈیکل کیمپ، اور سالانہ فری آئی کیمپ) نہایت شاندار انداز میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان کیمپس میں مستحق افراد کو سہولیات دی جاتی ہیں اور ان کے علاج کے لیے ادویات مہیا کی جاتی ہیں۔
تمام مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
ایسے مخیر حضرات جو قوت رکھتے ہیں، وہ اپنی مصروفیت سے وقت نکال کر مجاہد ہسپتال تشریف لا کر ہماری کاوشوں کا مشاہدہ فرمائیں۔
مزید یہ کہنا چاہوں گا کہ مجاہد ہسپتال کے انتظامیہ سے تمام ڈاکٹر، سٹاف اپنی خدمات بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ ہماری معاونت بھی کرتے رہتے ہیں۔ لہٰذا اس عظیم خدمت کا نتیجہ آپ خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ کس طرح چھوٹا سا ادارہ آج ایک عظیم الشان ہسپتال کی شکل میں آپ کے سامنے موجود ہے، جو کہ اکثر منظوری کی اعلیٰ تنظیم (ISO9001:2015) اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے مکمل طور پر مستند ہے۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو
والسلام: انجم اقبال بٹ
صدر مجاہد ویلفیئر کونسل